سندھ

ڈہرکی: 10 سالہ بچے کا سابق وزیر جام مہتاب کی گاڑی روک کر احتجاج، کھری کھری سنادیں

سکھر : ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کے خلاف 10 سالہ بچے نے سابق صوبائی وزیر کی گاڑی روک کر احتجاج کیا،بچے اور اس کے والد نے جام مہتاب ڈہرکی کو کھری کھری سنادیں، وہ گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ نکلے، باپ بیٹا مین روڈ تک پیچھے بھاگتے رہے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق انتخابی دنگل کے شروع ہوتے ہی پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر کے مظالم کے خلاف10 سالہ بچے اور اس کے باپ نے ان کی گاڑی کے سامنے شدید احتجاج ، ایک ماہ قبل سابق وزیر جام مہتاب اور ان کے بھتیجے اور باڑوٹاﺅن کمیٹی کے چیئرمین جام یاسر خان ڈہرنے اوباڑہ کے رہائشی 10 سالہ بچے اسامہ ولد رجب گرگیج پر ڈکیتی کا مقدمہد رج کرایا تھا، گزشتہ رات پیپلزپارٹی کی طرف سے ڈہرکی میں انتخابی کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر بچہ اسامہ اور باپ رجب گرگیج نے جام مہتاب ڈہرکے پہنچنے پر ان کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا۔ بچے اسامہ نے جام مہتاب سے پوچھا کہ کیا وہ ان کو ڈکیت لگ رہا ہے، ان کو کھری کھری سنانے پر جام مہتاب غصے میں گاڑی میں بیٹھ کر اوباڑہ کی طرف روانہ ہوگئے، باپ بیٹا نیشنل ہوئی وے پر ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close