Featuredسندھ

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اپنے بنائے گئے احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن کے خلاف بات کر رہا ہے؟ عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام آپ سے حساب مانگنے بیٹھے ہیں پہلے انہیں جواب دیں اور اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، اب عمران خان اپنی خیر منائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close