سندھ

سیاستدانوں کے سابقہ ریکارڈ اور بلند و بانگ دعووں سے تنگ عوام مسیحا کی منتظر ہے، مفتی نعیم

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے رئیس مفتی محمد نعیم سے ایم ایم اے کے حلقہ پی ایس 114 کے نامزد امیدوار قاری محمد عثمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور حلقہ پی ایس 114 کی سیاسی صورتحال اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا، وفد میں معروف سماجی رہنماء حاجی محمد خیر، عزیز الرحمن عزیزی دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اس کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مرکزی حکومتیں بھی لوٹتی رہی ہیں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، ابلتے گٹر اور کچرے سے بھرے چوراہے اس کے گواہ ہیں، گزشتہ حکومت نے شہر قائد کو کچھ نہیں دیا، سیاستدانوں کے سابقہ ریکارڈ اور بلند و بانگ دعووں سے تنگ عوام مسیحا کی منتظر ہے، قوم کا شعور بیدار ہوچکا ہے عوام اپنے نمائندوں کا احتساب کررہے ہیں، 2018ء کا الیکشن تبدیلی کا سال ہوگا، پرانے اور مورثی چہروں کو اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ 114 اس وقت بے شمار مسائل کا شکار ہے، کسی بھی حکومت نے کبھی اس حلقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

اس موقع پر قاری محمد عثمان نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد چہرے بدل بدل کر قوم کی تقدیر کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف ہے، مجلس عمل الیکشن میں سندھ میں بڑی قوت بن کر ابھرے گی، دینی جماعتوں کا اتحاد مذہبی طبقے کو مایوس نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرسی اور اقتدار ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ہماری جدوجہد ملک کو معاشی و معاشرتی کرپشن سے نجات دلانے کیلئے ہے، جمعیت علماء اسلام ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کا سیاسی میدان میں دفاع کرتی رہے گی اور اس الیکشن میں قوم مجلس عمل کو بھرپور ووٹ دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close