سندھ

عمران خان کو کتنے حلقوں میں شکست ہوسکتی ہے ؟ تازہ ترین سروے میں ایسا انکشاف کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ پانچ حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 4 حلقوں کے سروے کے نتائج کے مطابق وہ میانوالی سے باآسانی جبکہ اسلام آباد سے دو بدو مقابلے کے بعد جیت سکتے ہیں لیکن بنوں اور کراچی کے حلقوں میں عمران خان کی پوزیشن کمزور ہے، اس سروے میں لاہور کا حلقہ این اے 131 شامل نہیں ہے جہاں عمران خان کا مقابلہ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہے۔روشن پاکستان کے سروے کے مطابق عمران خان کی سب سے بہتر پوزیشن این اے 95 میانوالی میں ہے جہاں ان کی جیت کے 71 فیصد چانسز ہیں۔ اس حلقے میں دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے حاجی عبیداللہ خان ہیں جن کی جیت کے 23 فیصد امکانات ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ عمران خان کا آبائی حلقہ ہے اور وہ پہلی بار یہیں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close