اسلام آبادسندھ

کے پی ٹی کے سابق چیئرمین جاوید حنیف گرفتار

نیب نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین جاوید حنیف کو گرفتار کرلیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق جاوید حنیف کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کرپشن الزامات پر کے پی ٹی افسران کے خلاف انویسٹی گیشن میں مطلوب تھا۔نیب کا کہنا ہے کہ جاوید حنیف پر اختیارات کے غلط استعمال کے ذریعے 940 ملازمین کی بھرتی کا الزام ہے،انہوں نے اُس وقت کے وفاقی وزیر بابرغوری کی معاونت سے یہ بھرتیاں کیں جن میں بڑی تعداد دہشتگردی جیسے سنگین جرائم کے ریکارڈ کی حامل تھی، غیرقانونی تقرریوں سے قومی خزانے کو 2ارب80کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔نیب کا مزید کہنا ہے کہ جاوید حنیف کو آج احتساب عدالت کراچی میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close