Featuredسندھ

انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہی بلاول بھٹو نئی مصیبت میں پھنس گئے، پہلے تو لیاری میں پتھراؤ ہوا اس کے بعد انتظامیہ نے ان کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، پابندی نہیں لگائی بلکہ ۔۔۔

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میں انتخابی ریلی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو ڈپٹی کمشنر جنوبی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یکم جولائی 2018 کو لیاری میں ریلی نکالی جس کے بارے میں ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق ریلی کی اطلاع دے کر اس کیلئے اجازت 3 روز قبل لینی ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے پیشگی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ نوٹس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 5 جولائی تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سنگین کارروائی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری میں ریلی نکالی تھی جہاں بہار کالونی میں مشتعل افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور قافلے پر پتھراؤبھی کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close