سندھ

چیئرمین عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ کر وزیر اعظم بنیں گے، علی زیدی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 244 کے نامزد امیدوار و سینئر مرکزی نائب صدر علی زیدی نے اپنے حلقے میں میمن کمیونٹی، دہلی والے، پنجابی سوداگران اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ایس 103 کے نامزد امیدوار بلال غفار اور پی ایس 104 کے نامزد امیدوار منصور شیخ بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب کے دوران سینئر مرکزی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف اردو بولنے والوں، سندھی، پنجابی اور پشتونوں کی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ہم پورے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام پاکستانی اپنے اپنے تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں اور وطن کی خدمت کریں کیونکہ یہی وطن ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم بنیں گے، کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی کے مسائل پورے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں اور یہاں خدانخواستہ کسی مصیبت کا نزول پورے پاکستان کے لئے وبال جان ہے۔ اس موقع پر کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں سینئر مرکزی رہنما علی زیدی اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close