سندھ

قیوم آباد میںنامعلوم ملزمان نے دن دیہاڑے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا

قیوم آباد کے علاقے میں دو پولیس اہلکار معمول کی سنیپ چیکنگ پر مامور تھے کہ دو ملزمان نے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر انہیں یرغمال بنالیا اور ان سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس اہلکار ملزمان کو منہ ہی دیکھتے رہ گئے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر سوارتھے جن کی شناخت نہیں کی جاسکتی تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں گرفتار کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close