سندھ

ایم کیو ایم اور اے این پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو برا نہیں سمجھتا، مصطفیٰ کمال

کراچی: سربراہ پی ایس پی مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں اورپختونوں کے درمیان محبتیں بڑھانےکی ضرورت ہے،پختونوں اوربلوچوں سے ووٹ مانگنے نہیں ان سے محبت مانگنے گیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے سب کوووٹ دیا،اب ہمیں بھی موقع دیں،ایم کیوایم نے آج اے این پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے،مہاجروں اورپختونوں کے درمیان محبتیں بڑھانےکی ضرورت ہے،پختونوں اوربلوچوں سے ووٹ مانگنے نہیں ان سے محبت مانگنے گیاتھا،ایم کیوایم اوراےاین پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کوبرانہیں سمجھتاہوں،میں اردوبولنے والوں کے راستے میں کانٹے نہیں بچھانا چاہتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج لیاری کے جوان کولیاقت آبادمیں کھڑاکروں توتالیوں سے استقبال ہوتاہے،لیاری جاتاہوں توبلوچ نوجوان میلوں دورگاڑی کےساتھ دوڑتے ہیں،مصطفیٰ کمال اور اس کے ساتھی اپنا راستہ نہیں چھوڑیں گے، تمھارے ووٹ قبر میں میرے کام نہیں آئیں گے،عوام کے ووٹ نہ میری زندگی بڑھاسکتے ہیں نہ کم کرسکتے ہیں،آج بھی رنچھوڑلائن والالیاری نہیں جاسکتا،میں مہاجروں کے راستے میں مزیدکانٹے نہیں بچھاناچاہتاہوں،کراچی سندھی،مہاجرسمیت ہرفرقے پرقوم کی پہچان ہے،کیاپانی پوچھے گاکہ یہ اردوبولنے والے کاگھرہے یاکسی اورکا؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close