سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، نئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے عہدے کا حلف اردو زبان میں اُٹھایا۔ وزیر اعلیٰ کی حلف برادری کی تقریب گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوئی ، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی ،تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت جبکہ ڈی جی رینجرز اور عسکری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close