سندھ

میڈیا ہاﺅسز پر حملہ کیس،خالد مقبول سمیت ایم کیو ایم کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کےخلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے، جلاؤ گھیراؤ، ملکی سالمیت کےخلاف نعرے بازی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار، ریحان ہاشمی، عامر خان اور فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پارٹی کے منحرف رہنما شاہد پاشا اور امجد اللہ خان بھی جج کے روبرو حاضر ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر دو مقدمات میں ایم کیو ایم بانی، ایم کیو ایم کنویئنر خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، حیدر عباس رضوی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 11 اگست تک پیش کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close