سندھ

منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے

کراچی: منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی قانونی ٹیم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئی۔ نائیک ایسوسی ایٹس کے 2 معاون وکلاء نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں لہذا دونوں 25 جولائی کے بعد پیش ہوسکتے ہیں۔گزشتہ روز 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے آج طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے جانے تھے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close