سندھ

کراچی : دو ڈاکوﺅں کو مارنے والے دکاندار نے آئی جی سے 50 ہزار انعام بٹور لیا

کراچی : آئی جی سندھ نے کراچی میں تین روز قبل فائرنگ کر کے دو ڈاکووں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دکاندار کو 50 ہزار روپے انعام سے نواز دیا۔ ان کا کہنا ہے لائسنس یافتہ اسلحہ شو کیس میں سجانے کیلئے نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران دکاندار یاسر کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔ آئی جی سندھ نے دکاندار کو پولیس ہیڈ آفس بلوا کر پچاس ہزار انعام سے نواز دیا۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ شو کیس میں سجانے کیلئے نہیں دیا جاتا‘ دفاع میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا اگر صدر واقعے میں بھی شہری ہمت کرتے تو فوجی جوانوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے تو کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close