سندھ

انتخابات سے قبل سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے بھی قوم کو پیغام جاری کردیا

کراچی :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جانب سے انتخابات سے قبل ایک اور پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک کرکٹر جو اب سیاست دان بن گیا ہے، اور ایک شخص جو پیدا ہی قوم کی خدمت کرنے کےلئے ہوا ہے۔ جس کا مقصد ہمارے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔‘

’اور ایک دن لوگ کہیں گے کہ یہ وہی شخص ہے جو ایک غیر معمولی کرکٹر تھا۔ اب وقت تبدیلی کا ہے۔ہمارا ملک، ہماری تاریخ۔‘

فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جانب سے یہ ٹوئٹ ’عمران خان‘ کےلئے جاری کیا گیا ہے جس میں وہ ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں،

یہ ان کا انتخابات سے قبل دوسرا پیغام ہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ’عمران خان‘ کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ورلڈ چیمپئن بنا تھا اور اب دوبارہ آپ کی ہی قیادت میں پاکستان ”عظیم جمہوری ملک“ بنے گا۔‘

یاد رہے کہ اس کے علاوہ شاہد خان آفریدی کی صاحبزادیوںاور کرکٹر محمد حفیظ کی طرف سے بھی عمران خان کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میںقوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close