سندھ

ایم کیو ایم نے ایم ایم اے اور جی ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی :ایم کیو ایم نے مختلف نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کوووٹ دینے کی تلقین کی جارہی ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیاگیا ہے ۔گھوٹکی میں ایم ایم اے کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیاگیا ہے ۔اند رون سندھ میں ایم کیوایم نے جی ڈی اے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ ایم کیویم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے وہ کراچی سے قومی اسمبلی کی تمام نشستیں حاصل کرلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close