Featuredسندھ

انتخابات 2018 کا سب سے بڑا اپ سیٹ، بلاول بھٹو زرداری کو اپنے آبائی حلقے سے شکست۔۔۔۔۔ پی پی پی کی تاریخ میں پہلی بار

عام انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ، بلاول بھٹو کو اپنے آبائی حلقے گڑھی خدا بخش سے شکست ہوگئی، یہاں سے پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا، اس حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ نتیجہ سامنے آیا ہے۔ عام انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے گڑھ اور بھٹو خاندان کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش کا نتیجہ سامنے آیا ہے، یہاں سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پیپلز پارٹی کو گڑھی خدا بخش میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بلاول بھٹو کو جی ڈی اے کے امیدوار سے شکست ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close