سندھ

مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

کراچی میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، انچارج سی ٹی دی علی رضا کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے میں مقابلے کے بعد مبینہ خودکش حملہ آور تاج محمد عرف سلمان سمیت سیف الرحمان اور عادل کو گرفتار کرکے تین خود کش جیکٹ، چار دستی بم اور اسلحہ برآمد کیاہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور تاج محمد 2014 میں پنجاب میں خودکش حنلے کیلئے نکلا تھا، مظفر گڑھ، محمود کوٹ روڈ پر پولیس مقابلے میں اس کے چار ساتھی مارے گئے ، اور حملہ ناکام ہوگیا، جس کے بعد وہ افغانستان فرار ہوگیا تھا اور 2015 میں واپس کراچی میں آیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق تحریک طالبان سوات سے ہے پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزمان نے کراچی میں کسی بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی بنارکھی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے، ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close