سندھ

”سندھ میں یہ کام شروع کر دیا ہے اور۔۔۔“ فیصل واڈا نے وہ اعلان کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی، جان کر بلاول تو کیا زرداری بھی حیران پریشان رہ جائیں

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہاہے کہ سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور 50فیصد پر امیدہیں، اپوزیشن میں گئے تو سندھ اسمبلی میں ایک تگڑی اپوزیشن ہوگی ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ بندوق، گالی اور گولی کی سیاست کودفن کرناہوگا ، اب ہمیں کام کرکے دکھانا ہوگا ، ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنالے ۔ ہم کل عمران خان کے پاس جائیں گے ۔ہمیں 50فیصد امیدہے کہ ہم حکومت بنالیں اور 50فیصد امیدہے کہ حکومت نہ بنا پائیں۔ ایم کیو ایم میں اچھے لوگ ہیں اور آزاد امیدوار بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ حکومت بنا لیں لیکن اگر اپوزیشن بھی کی تو سندھ اسمبلی میں تگڑی اپوزیشن ہوگی ۔کراچی کے لوگوں کو پانی ، طبی اور تعلیم کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close