Featuredسندھ

ایم ایم اے کی اے پی سی لیکن پیپلزپارٹی نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ کا فلور استعمال کریں۔

پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی لیکن یہ قومی ادارہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے دیگر جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے جمہوری طریقہ اختیار کریں اور پارلیمنٹ کا فلور نہ چھوڑیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کو بھی الیکشن کے نتائج پر اعتراضات ہیں، میں ان سب سے اس معاملے میں رابطہ کروں گا اور پارلیمان میں جا کر اسے آگے لے کر جاؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close