سندھ

3 روز تک ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا موسم معتدل رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع جذوی اور مکمل ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے ،جبکہ اس دوران گرمی کاپارہ متوازن رہے گا ،اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32تا 35ڈگری کے درمیان رہ سکتاہے ،محکمہ موسمیات نے اگلے 72گھنٹو ں کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے جبکہ3 روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں بوندباندی بھی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز صبح شہر کے مضافاتی علاقوں میں بونداباندی ہوئی ،جبکہ ہفتے کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5ڈگری اور ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات نے آج (اتوار) کو شہر میں متعدل اور خوشگوار موسم کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close