سندھ

بارش کےبعدکرنٹ لگنےسے5افرادجاں بحق

کراچی میں بارش کے بعد حیسن آباد کے علاقے میں بجلی کا تار گرگیا،جس سے ٹکرا کر راہگیر جان کی بازی ہارگیا،جبکہ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

دوسری جانب شہر قائد کےعلاقے گورنگی اور گلستان جوہر میں بھی بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے دو افراد اور نیوکراچی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

ادھر گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی بارشوں میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close