سندھ

وزیراعلیٰ بارش کے بعد کراچی کے دورے پرنکل پڑے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی صورتحال جائزہ لینے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ دورے پر نکل پڑے، جہاں جہاں پانی کھڑا دیکھا نااہل عملے کی کلاس بھی لی اور ہدایات بھی جاری کیں، وزیراعلٰی سندھ نےشاہراہ فیصل،محمود آباد ،طارق روڈ ،عبداللہ ہارون، روڈجیل چورنگی ناظم آباد سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اکیلئے شہر کی صورت حال ٹھیک نہیں کرسکتے، انھوں نے اپنے دورے کے دوران صدر ایمپریس کے ایک عام سے ہوٹل میں چائے پراٹھے سے ناشتہ کیا اور بل بھی ادا کیا۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں اہم امورپر بات چیت کی گئی، اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے صوبے میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close