سندھ

متحدہ بانی منی لانڈرنگ کیس، تفتیشی افسر نے پیشرفت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی

کراچی:ایم کیو ایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے پیشرفت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

تفتیشی افسرکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں،برطانوی فرم نے پاکستان کادورہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اورمتحدہ بانی کیخلاف شواہداکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو کہا کہ متحدہ بانی کیخلاف دیگرممالک سے بھی شواہداکٹھے کئے جارہے ہیں،پہلے برطانوی قانونی فرم کی خدمات نہ ہونے کے باعث متحدہ بانی بچتے رہے، منی لانڈرنگ کے اب تک 69 بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ متحدہ بانی ملک دشمن سرگرمیوں،قتل وغارت میں بھی ملوث رہے،ایف آئی اے حکام کا کہناتھا کہ متحدہ کے ایم این ایز،سینیٹراورڈپٹی میئرکے ذریعے رقم منتقل ہوتی رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close