سندھ

کراچی : میئر کیلئے وسیم اختر کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی: کراچی کے مئیر کے لیے وسیم اختر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے  ۔ مئیر اور ڈپٹی مئیر کی دوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے امیدوار بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کی امید برآئی میئر شپ کے لیے وسیم اختر دوڑ میں شامل  ہوگئے ہیں ۔ ریٹرننگ افسر سمیع صدیقی نے الیکشن کمیشن سے پوچھا  وسیم اختر کو جانچ پڑتال کے لیے بلانا ہے یا نہیں ۔ الیکشن کمیشن نے گیند ریٹرننگ افسر کے کورٹ میں ڈالی اور کہا کہ وہ چاہیں تو وسیم اختر کو بلالیں ۔ سمیع صدیقی بھی کہاں پھنسنے والے تھے جو کاغذات ارشد وہرا نے جمع کروائے وہی  جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے۔ وسیم اختر سمیت ایم کیوایم کے ارشد وہرا ، ندیم ہاشمی ، ارشد حسن ، آسلم افریدی اور عارف خان ایڈووکیٹ کے کاغذات منظور ہوگئے ، ارشد وہرا کاغذات نامزدگئی منظور ہونے کے بعد خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے ۔ میئیر کے لیے ریٹرننگ افسر نے پی پی کے امیدوار کرم اللہ وقاصی اور ڈپٹی مئیر کے لیے ن لیگ کے امان اللہ افریدی کے کاغذات منظور کرلیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close