سندھ

پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے جشن آزادی پر ”آزاد“ ہو گئے، شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی، یہ کون ہیں اور وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ شدید برہم ہو جائیں گے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں جیت کے بعد اپنی وکٹری سپیچ میں کہا تھا کہ وہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے اور غریبوں کے حقوق کیلئے بھرپور کام کریں گے مگر ان ہی کے ایک ایم پی اے نے اپنے علاقے میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔سٹیڈیم روڈ کے قریب پیش آنے والے واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری پر تشدد کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمران شاہ ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان شہری کیساتھ کچھ سیکنڈ کے مکالمے کے بعد اس پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں جس پر آس پاس کھڑے افراد اس شخص کی جان خلاصی کرواتے ہوئے عمران شاہ کو ایک طرف لے جاتے ہیں۔ وہاں موجود کچھ شہریوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور بتایا جا رہا ہے کہ عمران شاہ راستہ نہ ملنے آپے سے باہرہوگئے اور گاڑی سے اتر کر شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ضرور پڑھیں:پاکستانی پرچم پہن کر طیارے کے سامنے رقص، پی آئی اے کو مشکل میں ڈالنے والی یہ لڑکی دراصل کون ہے اور کہاں سے تعلق ہے؟ خود ہی میدان میں آ گئی، انتہائی شاندار اعلان کر دیاواقعے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد عمران شاہ نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واقعے کی وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا اور نہ ہی کوئی جھگڑا ہوا بلکہ انہوں نے ایک شہری کو غریب آدمی کیساتھ ناروا سلوک روا رکھنے سے منع کیا جس پر اس نے ناصرف گالیاں دیں بلکہ دھکے بھی دئیے جس پر مجبوراٍ انہوں نے شہری کو دھکا دیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج شام کے وقت یوم آزادی کی تقریب میں جا رہا تھا تو راستے میں دیکھا کہ ایک شہری اپنی گاڑی سے مسلسل ایک غریب آدمی کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکریں مار رہا تھا۔ غریب شخص نے اپنی گاڑی سے سر باہر نکال کر یہ بھی پوچھا کہ آپ میری گاڑی کو ٹکریں کیوں مار رہے ہیں۔عمران شاہ نے کہا کہ میری گاڑی کو ٹکر لگی اور نہ ہی کوئی ایکسیڈنٹ ہوا لیکن یہ سب کچھ دیکھنے پر میں اپنی گاڑی سے باہر آیا اور ٹکریں مارنے والے شخص سے پوچھا کہ آخر مسئلہ کیا ہے جس پر اس نے بہت زیادہ بدتمیزی کی۔ اس پر میں نے اسے کہا کہ آپ بدتمیزی مت کریں بلکہ اس غریب آدمی سے معافی مانگیں جس کی گاڑی کو ٹکریں مار رہے ہیں۔وہ شخص بڑی مشکل سے اپنی گاڑی سے باہر آیا اور اس سے معافی مانگی لیکن جب وہ جانے لگا تو مجھے کہا کہ تم ہوتے کون ہو، اور اس کیساتھ ہی اس نے مجھے اور اس غریب آدمی کو بھی بہت زیادہ نازیبا باتیں کیں اور گالیاں دیں۔ میں نے کہا آپ نے مجھے گالی کیوں دی جس پر اس نے مجھے دھکا دیا اور پھر میں نے بھی ردعمل میں دھکا دیا لیکن اس کے باوجود کسی کو میرے ایکشن سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔عمران شاہ نے کہا کہ غلط چیز اور غریبوں پر ظلم و ستم ایسے ہی چلتا رہا تو میں برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ غلطی اس آدمی کی تھی اور میری نہیں تھی جبکہ میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوا، بس میں یہی کہنا چاہتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close