سندھ

’لٹل ماسٹر حنیف محمد کے دل کی دھڑکن بحال ہوگئی

حنیف محمد سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور 2013 میں ان کا لندن میں آپریشن ہوا تھا۔

جمعرات کی دوپہر پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن اور نجی میڈیا نے ان کے انتقال کی خبریں نشر کرنا شروع کر دیں لیکن کچھ دیر بعد ان کے صاحبزادے شعیب محمد نےبتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کے دل کی دھڑکن چند منٹ بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔ایوانِ وزیرِ اعظم کی جانب سے اس سلسلے میں تعزیتی بیان بھی جاری کر دیا گیا تھا جسے واپس لے لیا گیا ہے

محمد حنیف کی سب سے بڑی وجہ شہرت ان کی وہ طولانی اننگز ہے جو انھوں نے برج ٹاؤن میں 58-1957 کی سیریز میں کھیلی تھی۔

990 منٹ پر محیط اس اننگز کا ریکارڈ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگز کے طور پر قائم ہے جس کے دوران انھوں نے 337 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کا ریکارڈ ایک عرصے تک قائم رہا جسے برائن لارا نے توڑا۔

محمد حنیف 21 دسمبر 1934 کو انڈین ریاست جوناگڑھ میں پیدا ہوئے۔ صادق محمد کے علاوہ ان کے بھائی وزیر محمد، صادق محمد، رئیس محمد اور ان کے بیٹے شعیب محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

حنیف محمد ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں پاکستانی کرکٹ کا اولین سپر سٹار کہا جا سکتا ہے۔

اپنی بےعیب تکنیک اور ہر قسم کے حالات میں وکٹ پر لمبے عرصے تک ٹھہرے رہنے کی صلاحیت وہ خوبیاں ہیں جنھوں نے لاکھوں لوگوں کو حنیف کا گرویدہ بنا دیا۔

حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں کی 97 اننگز میں 43.98 کی اوسط سے 3915 رنز بنائے، جن میں 12 سینچریاں اور 15 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close