سندھ

اہل مدارس بھی عمران خان سے اچھی توقع رکھتے ہیں، مفتی نعیم

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستانی نئی حکومت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی توقعات ہیں، اہل مدارس بھی عمران خان سے اچھی توقعات رکھتے ہیں، سندھ اور پنجاب کے بعض مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ دینا اہل مدارس کیلئے باعث تشویش ہے۔

حرمین سے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نگران اعلیٰ مولانا غلام رسول سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر نئی آنے والی حکومت سے پوری قوم کو اچھائی کی توقعات ہیں، ماضی کے سیاسی رویوں اور لوٹ مار سے تنگ عوام اب تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close