سندھ

اہم شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک انسانی جانوں کیلئے خطرہ

کراچی کے باسی جہاں بدامنی، لوٹ مار، اور لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں وہیں پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں سڑکوں پر دندناتے ہیوی ٹریفک جہاں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہے وہیں انسانی جانوں کیلئے بھی شدید خطرہ ہے‌۔

کراچی میں صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے، ان میں ٹرالر، واٹر ٹینکر،اور دیگر ہیوی وہیکل شامل ہیں مگر حکومتی اعلان کی کھلی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ٹرک اور ٹینکر دن میں بھی کراچی کی کسی بھی شاہراہ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

شہری پابندی پر عملدرآمد نہ ہو نے کو حکام کی نااہلی قرار دیتے ہیں۔

اہم شاہراہوں پردن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کی آمدورفت سے حادثات اور ٹریفک کا بدترین جام ہو جانا معمول بن چکا ہے، اس صورتحال پر شہری حکومت سندھ کی جانب سے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی قدم کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close