سندھ

سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے لہذا سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اور اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے کام کریں گے اور صوبے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ صوبے کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور جو اسمبلیوں سے باہر کی جماعتیں ہیں ان سے بھی مدد لوں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے لہذا اس حوالےسے منصوبہ جلد شروع کریں گے، وفاقی منصوبوں پر آج بریفنگ لوں گا اور سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close