سندھ

کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم انصاف کے لئے بیٹھے ہیں: چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم انصاف کے لئے یہاں بیٹھے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس نے کورنگی ناصر جمپ کے قریب گھروں کو مسمار کرنے کے معاملے کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو مزید کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جن افراد کے قانون کے مطابق گھر ہیں انہیں مسمار ہونے نہیں دیں گے، ہم یہاں انصاف کے لیے بیٹھے ہیں، کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ کے ڈی اے والے کہتے ہیں کہ ہمارا گھر چائنہ کٹنگ پر قائم ہے اور کئی گھروں کو نوٹسز بھی دے دیے ہیں، اگر گھر چائنہ کٹنگ پر قائم تھے تو ہمیں الاٹمنٹ کیوں دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ایک ماہ میں ریوینیو بورڈ،کے ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close