سندھ

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 2 مبینہ خودکش بمبار تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد، بال بیرنگز اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک خودکش جیکٹ کا وزن 25 کلوگرام تک ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی میں مستونگ طرز پر دہشت گردی کی پلاننگ کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی بڑی کارروائی پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close