سندھ

گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

کراچی: گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دیےجائیں گے، شہری گورنر ہاؤس کے پارک میں گھوم سکیں گے۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت تاریخی ہے اور یہاں نایاب اشیاء موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری گیٹ نمبر ایک سے شناخت کے بعد گورنر ہاؤس میں داخل ہوسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے صرف 2 کمرے اور ایک گاڑی استعمال کر رہا ہوں، پہلے 40 گاڑیاں گورنر کے پروٹول میں ہوتی تھیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت بن گئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close