سندھ

فاروق ستار اختلافات بند کمرے میں طے کریں، گھر کے معاملات باہر نہیں آنے چاہئیں، خواجہ اظہار الحسن

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پارٹی میں نظم و ضبط کا فقدان نظر آ رہا ہے، اپوزیشن لیڈر کی رضامندی کا مجھے کوئی علم نہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار سے درخواست ہے کہ اختلافات بند کمرے میں طے کریں، گھر کے معاملات باہر نہیں آنے چاہئیں، ایم کیو ایم کے کنوینر اور سینئر ڈپٹی کنوینر کو خراب معاملات کو طول نہیں دینا چاہیئے، جمہوری عمل کو فروغ نہ دیا گیا تو اس قسم کے مسائل سامنے آتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کے اختلافات بھی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھے جانے چاہیئے تھے، ان کا مؤقف سننا ضروری تھا کیوں کہ اختلافات بات چیت ہی سے ختم ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر رضامند ہوچکی ہے، اگر اپوزیشن لیڈر کا معاملہ طے پاگیا تھا تو میرے بھی دستخط لئے جانے چاہیئے تھے، پارلیمانی کمیٹی کا اس حوالے سے کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close