سندھ

کراچی میں جرائم پیشہ افراد سرگرم، اسٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرائم اور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور بیرون ملک سے آئے افراد بھی محفوظ نہ رہے۔ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر مسلح افراد کھلے عام شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تمام صورتحال پر بے بس نظر آتے ہیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں گزشتہ روز دبئی سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا، ڈاکو زیورات، ضروری دستاویزات اور نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہوئے۔

اس کے علاوہ 9 ستمبر کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، اس واردات میں فیڈرل بی ایریا بلاک 13 سے دو چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوئے۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل ( اے سی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال کے 8 ماہ میں 33 سرکاری گاڑیاں چھینی یاچوری کی گئیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پچھلے کچھ ماہ میں اضافہ ہوا ہے، سیف سٹی کا پروجیکٹ کسی ادارے کی وجہ سے پڑا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی طرح اسٹریٹ کرائمز پر بھی قابو پالیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close