Featuredسندھ

سندھ حکومت نے 60 چھوٹے ڈیم تعمیر کرائے ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و پارلیمانی امور مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2013ء سے 2018ء کے دوران ساڑے تین سو ڈیم کی تعمیر اور منصوبے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ مشیر اطلاعات نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت فخر سے کہہ سکتی ہے کہ مختلف ڈویژنز میں پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لئے 60 چھوٹے ڈیمز تعمیر ہوچکے ہیں، جب کہ 23 مزید چھوٹے ڈیمز کے منصوبے تعمیری مراحل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا 20 ملین ایکڑ رقبہ قابل کاشت ہے، جس کا 64 فیصد رقبہ نہری نظام سے وابستہ ہے، باقی کے 7.2 ملین ایکٹر کے رقبے کو حکومت سندھ بارشوں کے پانی کو محفوظ ذخائر میں تبدیل کرنے کے لئے حکمت عملی بنا رہی ہے، آنے والے چند سال میں سندھ میں 122 ڈیم ہوں گے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کو چیلنج کرتا ہوں، خیبر پختونخوا میں تعمیر کئے گئے ڈیمز کو میڈیا کے سامنے لایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close