سندھ

ڈیم وقت کی ضرورت ہیں،بجٹ میں 15 فیصد ڈیم فنڈ کیلئے رکھے جائیں:خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ میں 15 فیصد ڈیم فنڈ کیلئے رکھے جائیں، عطیات سے کام نہیں ہوسکتا، حکومت خود حکومت کرنے میں سنجیدہ نہیں، عمران خان کا بنگلہ وزیراعظم ہاوس میں رہائشی ایریا سے بھی بڑا ہے۔
اکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت پہلے ہی مہینے قرض لینے سعودی عرب پہنچ گئی، ڈیم وقت کی ضرورت ہیں، پیپلزپارٹی ڈیموں کی تعمیر کی حامی ہے مگر چندے اور جرمانوں سے ڈیم نہیں بنا کر تے ، ز ند گی میں کہیں ایک انچ پر قبضہ کیا ہو یا قرض لیکر کھایا ہو تو بتایا جائے، ہم نے محنت کی ہے، لوگوں نے بڑے شہروں پر بلڈنگز پر قبضے کیے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا عوام کو روزگار دینے والے روزگار چھیننے جا رہے ہیں، ہم آج بھی چاہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت چلائے، حکومت خود حکومت کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، قیادت کا کنٹرول نہیں ہے، اسد عمر جو باتیں کرتے تھے اس پر عمل کریں، حکومت نے کروڑوں افراد کو روزگار دینے کا وعدہ کیا، مگر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close