سندھ

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد

کراچی: مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ خلاف ورزی کے دونوں مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ فاروق ستار پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت 2 مقدمات سولجر بازار اور نیو ٹاؤن تھانوں میں درج ہیں۔ ان مقدمات میں خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی و دیگر کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close