سندھ

باکسرعامرخان کی اہلیہ تھر کے رنگوں میں رنگ گئیں

اس موقع پرمعروف باکسر عامر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ بنیادی طبی سہولیات اس علاقے کے ہر رہائشی کو میسر ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ ابھی یہاں کے عوام کی زندگی سدھارنے کے لیے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے۔

عامرخان نےعالمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ بیماری ، بھوک اور قحط کا شکارتھر واسیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیےجائیں کہ غیر حتمی اطلاعات کے مطابق یہاں رواںسال 433 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

عامر خان کی تھر آمد کے موقع پر گاؤں کے بچوں نے لوک گیت گا کر ان کا استقبال کیا ، عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم مقامی آبادی میں گھل مل گئے اور ان سے علاقے کا دوبارہ دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو تھر کی خواتین نے انتہائی عمدہ انداز میں خوش آمدید کہا اوراب وہ اے کے فاوٗنڈیشن کے ساتھ مل کر  کام کرنے  کی خواہش مند ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close