سندھ

فالودہ فروش کے بعد ڈرائیور کے بینک اکاونٹ سے کروڑوں روپے برآمد

حیدرآباد: کنٹونمنٹ بو رڈ حیدرآباد میں ڈرائیور کی پو سٹ پر کام کرنے والے ملازم پردیب کمار نے حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر انکشاف کرتے ہو ئے صحا فیو ں کو بتایا کہ میں گذ شتہ ما ہ کی تنخواہ لینے کے لئے نیشنل بینک گیا اور اپنے اکا ؤنٹ سے تنخو اہ کی رقم نکالنے کے بعد اے ٹی ایم مشین سے جو رسید جا ری ہو ئی اس میں میر ے اکاؤنٹ میں بقایا رقم 4 کروڑ 99ہزار 432روپے بیلنس ظا ہر ہوا ہے جبکہ مجھے معلو م نہیں کہ میر ے اکا ؤ نٹ میں اتنی بڑ ی رقم کہاں سے آئی، دوسری جانب بینک کا عملہ بھی کچھ بتا نے سے قاصر ہے، جس پر میں نے متعلقہ نیب کے افسران کو آگا ہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ میں ایک غریب مز دور ہوں اور کنٹونمنٹ بو رڈ حیدرآباد میں نو کری کرکے اپنے بچوں کی کفالت کر تا ہو ں اور میرے اکا ؤنٹ میں موجود اتنی بڑ ی رقم سے میر ا کو ئی تعلق نہیں ہے۔ انہو ں نے نیب سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میر ے اکا ؤنٹ میں آنے والی اتنی بڑ ی رقم کی تحقیقات کر ائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close