Featuredسندھ

عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر خودکشی کرلوں، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں اب ان کے بیانات کا مذاق اڑیا جارہا ہے۔ سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس 70 فیصد مشرف کی ٹیم ہے، حکومت سے ایم کیو ایم نکل جائے تو خدا حافظ ہوجائے گا، کل ملک کے لئے خطرہ قرار دینے والی جماعت کو وزارت دے دی گئی ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظر آرہی ہے، 30 سال میں ایسا الیکشن نہیں دیکھا، ہر ادارہ اپنی اپنی حدود میں کام کرے، پیپلز پارٹی اداروں کو چلتا دیکھنا چاہتی ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بعد اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ گرتی جارہی ہے، دو مہینوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا اور لوگ کنگلے ہوگئے، معیشت پر خطرناک حد تک دباؤ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں، انہوں نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے اب عمران خان کے بیانات کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close