سندھ

کراچی، رانگ وے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی: ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے رانگ وے آنے والے افراد کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ کراچی پولیس کی تاریخ میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں رانگ وے آنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے رانگ وے آنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جس پر شہر کے تمام علاقوں میں عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کا حکمنامہ ملتے ہی 2 پولیس اہلکار بھی حکم نامے کا شکار ہوگئے، رانگ وے آنے والے دونوں اہلکاروں اور دیگر شہریوں کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی نے قواعد اور ضوابط پر پابندی کروانے کے لئے احکامات دیئے ہیں اور رانگ وے آنے پر گرفتاری دفعہ 279 کے تحت کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close