Featuredسندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنی حکومت کے خلاف ہی بول پڑے

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کے بھینسیں بیچنے اور گورنر ہاؤس میں مہمانوں کی تواضع صرف چائے تک محدود کرنے سے معاشی بحران حل نہیں ہوگا۔ فیڈریشن ہاؤس کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہمیں توانائی کے بحران، خزانے کی صورت حال یا امن وامان کی حالت کا علم نہیں تھا ہم ان مسائل کے حل کا پلان لے کر آئے ہیں ماضی میں لیڈر دوسروں کی قربانی دیتے اور خود بچتے رہے لیکن تحریک انصاف اس روایت کو بدلے گی لیڈر پہلے خود قربانی دے گا اس کے بعد عوام سے قربانی مانگیں گے۔

تاجر برادری کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورت حال قابو سے باہر ہونے کی باتوں کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں لیکن یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہے، انھوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ نئے آئی جی سندھ کو تھوڑا وقت دیں جو امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں ضرورت ہے کہ عوام اور تاجر برادری انھیں سپورٹ فراہم کریں تاکہ شہر سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔ عمران اسماعیل نے کراچی کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے جدید ترین فائر ٹینڈرز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close