سندھ

ماہرین نفسیات کا ذہنی صحت کی آگہی کے فروغ پر زور

ماہر نفسیات ڈاکٹر اقتدار توفیق نے کہا ہے کہ معاشرے کی ذہنی صحت کے حوالے سے تربیت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر اقتدار توفیق نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر لیاقت نیشنل اسپتال و میڈیکل کالج میں شعبہ مینٹل ہیلتھ و نفسیاتی عوارض کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا، سیمینار میں لیاقت نیشنل اسپتال و میڈیکل کالج کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، ڈاکٹر افشاں چنا، ڈاکٹر اقتدار توفیق، طلبا و طالبات اور اساتذہ اور دیگر مقررین نے شرکت کی۔

ڈاکٹر افشاں چنا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی نفسیاتی پیچیدگی محسوس کرتے ہی فوراً کسی نفسیاتی معالج سے رجوع کیا جائے۔ ڈاکٹر اقتدار توفیق نے کہا کہ معاشرے میں ایسے لوگوں کو پاگل یا سنکی جیسے القابات سے نوازا جاتا ہے، نتیجے کے طور پر لوگ ماہرینِ نفسیات کے پاس جانے سے جھجھکتے ہیں اور یوں ان کی نفسیاتی پیچیدگی بڑھتی جاتی ہے۔ لیاقت نیشنل اسپتال و میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا کہ اس حوال سے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
دریں اثنا سیمینار میں ڈاکٹر اقتدار توفیق کا لکھا ہوا اور ڈاکٹر افشاں چنا کی ہدایات پر مبنی ایک اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close