More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

قلت آب؛ کراچی میں ٹینکر کی قیمت میں کمی کا حکم

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن نے شہر میں پانی کی قلت سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ شہریوں نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن میں واٹرہائیڈرنٹ سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔

سربراہ واٹر کمیشن جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے بلدیہ واٹر ہائیڈرنٹ پر واٹر بورڈ ملازمین کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیشن نے حکم دیا کہ ٹینکر کی قیمت 1200 روپے سے کم کرکے ایک ہزار روپے کی جائے اور 6 چھ سال سے وہاں تعینات ملازمین کا تبادلہ کیا جائے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے بتایا کہ جو لوگ چھوٹے کین اور کنستر لاتے ہیں انہیں مفت پانی ملتا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے اعتراف کیا کہ ادارے کے تمام ملازمین کرپٹ نہیں مگر کئی ملازمین چوری کرتے ہیں۔

کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے پانی کے شیڈول اور ٹینکر کی قیمت کم کرنے سے متعلق تحریری رپورٹ طلب کرلی اور ہفتہ وار 12 گھنٹے پانی فراہم کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے حکم دیا کہ رینجرز کی نگرانی میں ٹینکرز فراہم کیے جائیں اور صرف رہائشی علاقوں کو پانی دیا جائے۔

ٹھیکیدار اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے ٹینکر کی قیمت کم کرنے پر اعتراض کیا تو جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا کہ صدقہ جاریہ سمجھ کر کام کریں کچھ کام نیکی کی نیت سے کرنے چاہئیں۔

سربراہ کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے کہا کہ آپ کے وال مین جو زندگی گزار رہے ہیں آپ سوچ بھی نہیں سکتے، بیس پچیس وال مینز کی فہرست دے دوں تو آپ حیران رہ جائیں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close