سندھ

ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا، ہر ایک شہری سوا لاکھ سے زائد کا مقروض ہے، پی ٹی آئی نے آکر حالات پر کنٹرول کیا ہے ملکی حالات اب بہتری کی طرف جارہے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تنظیم سازی مکمل کی جارہی ہے جلد اعلانات کئے جائیں گے، پی ٹی آئی کا ہر کارکن ہمارا سرمایہ ہے، ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، سابقہ سفیر جمیل احمد خان کمیٹی کے چیئرمین ہیں، جو بھی پی ٹی آئی کا عہدیدار اور کارکن پارٹی کے آئین کے خلاف کام کرے گا ڈسپلنری کمیٹی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ میں مستقبل روشن ہے، اصلی بھٹو سندھ میں آچکے ہیں، جعلی بھٹو کی اب نہیں چلے گی، سندھ کی عوام کو گزشتہ دس سالوں میں جھوٹے کھوکھلے نعروں پر بے وقوف بنایا گیا، سندھ کے شہروں میں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close