سندھ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مستقل حل نہیں، سندھ کے اندر سستی بجلی کے مواقع موجود ہیں، امتیاز شیخ

شکارپور: صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ کی جانب سے نو منتخب پی پی پی یوتھ کے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب، صوبائی وزیر کا ٹیلی فونک خطاب۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور ہاؤس میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی جانب سے نو منتخب پی پی پی یوتھ آرگنائیزیشن ضلع شکارپور کے عہدیداروں صدر نعیم برڑو، جنرل سیکریٹری طاہر ناپر، انفارمیشن سیکریٹری جانثار کھوسو کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں پی پی پی یوتھ کے عہدیداروں کے علاوہ پی پی پی سٹی شکارپور کے صدر عقیل عباس سومرو، تاج برڑو، وسیم صدیقی، رضوا پہوڑ، ڈاکٹر جہانگیر، فہیم سومرو اور دیگر کئی کارکنان شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے نومنتخب عہدیداروں کو ٹیلی فون پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پورے سندھ کے اندر پی پی پی یوتھ کے عہدیدار مقرر کئے ہیں، پی پی پی یوتھ کے کارکنوں کو چاہیئے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کا پیغام اور سندھ حکومت کے کئے ہوئے اقدامات کی تعریف کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے وزارت دی ہے جس پر پارٹی قیادت کا شکر گذار ہوں۔

امتیاز احمد شیخ نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسائل کا مستقل حل نہیں ہے، سندھ کے اندر متبادل اور سستی بجلی کے مواقع موجود ہیں، ماضی میں سندھ اندر موجود سولر، ونڈ اوور کول کے دستیاب کے وسائل کو نظر انداز کیا گیا، حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے قد میں کمی ہوئی ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس سے پہلے پی پی پی سٹی شکارپور کے صدر عقیل عباس سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت سندھ کے نوجوانوں کے بھرپور کردار ادا کیا ہے، بے روزگار نوجوانوں کو بی آئی ایس پی اور دیگر ذرائع سے ٹرینگ دیکر خودکفیل کیا ہے اور دیگر کئی اسکیمیں دی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close