Featuredسندھ

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کی 90 کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

کراچی: اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید دلدل میں پھنس گئے، سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کی 90 کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے، جے آئی ٹی کو منی ٹرانزیکشن کے ثبوت مل گئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے تحقیقات تیز کردی ہیں اور اہم ثبوت ملنے کا دعوی کیا ہے۔

تفتیشی ٹیم کو 14 کمپنیز کا سراغ لگانا تھا مگر اومنی گروپ کی 90 کمپنیز کے حوالے سے ثبوت ہاتھ آگئے ہیں، جے آئی ٹی کو پتا چلا کہ جعلی اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ایف آئی اے کی جانب سے گھیرا مزید تنگ کیا جانے لگا ہے اور مزید ہوشربا حقائق سامنے آنے کی توقع ہے، منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close