Featuredسندھ

حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہی ہے؟ میں قرضے کی ادائیگی موخر کرا دیتا ہوں، محمد زبیر

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہی ہے؟ میں ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی موخر کرا دیتا ہوں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کے دوران محمد زبیر نے موجودہ حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت منی لانڈرنگ کے 10 ارب ڈالر روک کر بحران سے نکل آئے، حکومت اپنے دعوے کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں 30 ارب ڈالر کی کرپشن روکے، اس طرح 40 ارب ڈالر حکومت کے پاس آجائیں گے، میں آپ کو آئی ایم ایف سے قرضوں کی ادائیگی ایک سال کے لئے موخر کروا دوں گا، آپ کو قرضے کیلئے آئی ایم ایف نہیں جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب بلاتفریق ہونا چاہیئے، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کی شرائط لگتی ہیں، بجلی، گیس اور دوسری چیزوں کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، موجودہ حکومت نے سارا الزام پچھلی حکومتوں پر ڈال دیا ہے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ہو۔ محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کے لیکچر سے ہی ہم نے بہت کچھ سیکھا، حکومت اب عوام پر کیوں ظلم کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close