سندھ

کراچی، قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

کراچی: شہر قائد میں قومی اور سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 247 اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 111 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ عام انتخابات میں یہ دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیتی تھیں۔ این اے 247 سے پی ٹی آئی کے عارف علوی، جبکہ پی ایس 111 سے عمران اسماعیل کامیاب ہوئے تھے۔ یہ نشستیں عارف علوی کے صدر مملکت منتخب، جبکہ عمران اسماعیل کے گورنر سندھ مقرر ہونے کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

این اے 247
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 پر پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب صدیقی، ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار، پیپلز پارٹی کے قیصر نظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ سمیت 12 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ این اے 247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 ہے، جبکہ حلقے بھر میں  240 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

پی ایس 111
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 965 ہے، اس نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، ایم کیو ایم پاکستان کے جہانزیب مغل،  پیپلز پارٹی کے فیاض پیرزادہ اور آزاد امیدوار جبران ناصر سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ایس 111 کیلئے 80 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close