سندھ

کراچی والے ہوشیار! ٹیکس نہیں بھرا تو کل سوچ سمجھ کر گاڑی سڑک پرنکالیں

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، جن لوگوں نے گاڑیوں کا ٹیکس نہیں بھرا کل سوچ سمجھ کر گاڑی سڑک پر نکالیں، سندھ حکومت نے موٹر وہیکل ٹیکس نہ بھرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ 22 اکتوبر سے ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کررہا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کیلئے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مکیش کمارچاؤلہ نے احکامات میِں کہا کہ چیکنگ مہم کے دوران چنگچی رکشہ، آٹورکشہ، بغیرنمبر پلیٹ کے چلنے والی گاڑیوں، مشکوک نمبر پلیٹ، معیاد پوری کرجانے والی نمبر پلیٹ، پرانی پلیٹ یا قا نو ن شکنی کے مرتکب نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلا ف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close